نئی دہلی، یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک میں کسانوں کے مسائل اور ان کے خودکشی کے معاملات کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما ورون گاندھی نے آج لوک سبھا میں مطالبہ اٹھایا کہ ملک کے اس طرح کے حالات میں ممبران پارلیمنٹ کو خود کی تنخواہ بڑھانے کا حق نہیں ہونا چاہئے اور اس کے لیے برطانیہ کی پارلیمنٹ کی طرز پر ایک بیرونی باڈی بنایا جانا چاہئے جس میں ممبران پارلیمنٹ کی مداخلت نہیں ہو۔بی جے پی کے ورون گاندھی نے وقفہ صفر میں اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے کہاکہ خزانے سے ان کے اپنے مالیاتی امورپر حق ہماری اخلاقیات کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کی زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لیے، ہمیں تنخواہ مقرر کرنے کے لحاظ سے ارکان سے آزاد ایک بیرونی باڈی بناناہوگا۔یا اگرہم خود کو کنٹرول کرتے ہیں اور ملک کے حالات اور معاشرے میں آخری شخص کی اقتصادی حالات پر غورکرکے ہمہیں کم از کم پارلیمان کی اس مدت کے لیے اپنی سہولیات کو چھوڑدینا چاہئے۔بی جے پی کے ممبر نے کہا کہ برطانیہ کی پارلیمان ایک آزاد اتھارٹی ہے۔غیر اراکین کایہ باڈی حکومت کو ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ اور پنشن کے لیے مشورہ دیتا ہے، جس کے لیے یہ اجازت سے فائدہ اٹھانے والوں اور عوام دونوں کی سفارشات کو نوٹس میں لے کر سفارشات کی موزونیت اور حکومت کے طاقت کی جانچ پڑتال کرتاہے۔یہ قسم کی میکانزم ہمارے ملک میں نہیں ہے، یہ خطرناک ہے۔